ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے محمد حاذق کولا کو ممبئی کے آئی آئی ٹی کے شعبہ ڈیزائننگ میں داخلہ

بھٹکل کے محمد حاذق کولا کو ممبئی کے آئی آئی ٹی کے شعبہ ڈیزائننگ میں داخلہ

Wed, 16 Jun 2021 21:00:33    S.O. News Service

بھٹکل:16؍جون(ایس اؤ نیوز)شہر کے ایک ہونہار طالب علم محمد حاذق کولا نے سی ای ای ڈی (Common Entrance Examination for Design) 2021کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرتےہوئے آئی آئی ٹی ممبئی کے شعبہ ڈیزائننگ میں  داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے  ہیں۔

آئی آئی ٹی ممبئی کی طرف سے جنوری 2021میں CEED-2021کےلئے منعقدہ اہلیتی ٹسٹ کے نتیجہ کا اعلان  مارچ 2021کو  کیا گیا  ہے، اہلیتی  امتحان میں شریک  6042طلبا میں سے  داخلے کے لئے اہل قرار دئیے گئے 2222طلبا میں سے محمد حاذق کولا بھی ایک ہیں۔ انہوں نے جنرل کیٹیگری  میں 495اور او بی سی زمرے میں 101واں رینک حاصل ہوا ہے۔ محمد حاذق کولا  آئی آئی ٹی ممبئی کے آئی ڈی سی اسکول آف ڈیزائن سے ماسٹر آف ڈیزائننگ کا کورس میں داخلہ کے اہل قرار پائے  گئے ہیں۔

خیال رہےکہ محمد حاذق کولا سینٹ جوسف پی یو کالج بنگلورو سے پی یوسی کرنےکے بعد بنگلورو کے ہی ایم ایس رامیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی سے بی ای کرنے کے بعد آئی آئی ٹی ممبئی میں داخلہ لیا ہے ۔ ان کی کامیابی پر شہر کے تعلیمی ماہرین، اداروں کے ذمہ دران اور ساتھی طلبا نے انہیں مبارکباد  پیش کی ہے۔


Share: